متحدہ عرب امارات

ایران سے سیز فائر کی کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں، صدر ٹرمپ مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے، وائٹ ہاؤس

خلیج اردو
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب مناسب سمجھیں گے تو جنگ کی ٹائم لائن پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کے لیے متفقہ تجاویز پر غور کے لیے چند دن دیے گئے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ معاہدے کی کوشش کی ہے۔ ان کے مطابق واشنگٹن کو ایران کے جواب کا انتظار ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جنگ بندی کے دوران “آپریشن اکنامک فیوری” جاری ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز میں جن جہازوں کو تحویل میں لیا گیا وہ نہ امریکی تھے اور نہ اسرائیلی، اس لیے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو لازمی طور پر افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا، جبکہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں جاری ناکہ بندی کی صورتحال سے مطمئن ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی مؤقف میں لچک اور سختی دونوں عناصر موجود ہیں، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا مستقبل اب بھی غیر واضح ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button