عالمی خبریں

وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ایرانی صدر اور قیادت کا ٹرمپ کے بیانات پر سخت ردعمل

خلیج اردو
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ خلافی، ناکہ بندی اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ مذاکرات اور معاہدوں کا خیر مقدم کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، تاہم دنیا امریکی دعوؤں اور عملی اقدامات میں تضاد دیکھ رہی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت میں قابل قبول ہوگی جب سمندری ناکہ بندی ختم کی جائے۔ ان کے مطابق کسی بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ امریکی جارحیت ہے اور عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کی ذمہ داری بھی واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت کے یہ بیانات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے اور مذاکراتی عمل کی پیچیدگیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button