
خلیج اردو
پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی مجموعی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کی، جس میں ان کے گزشتہ معائنوں اور کلینیکل ٹیسٹس کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ چیف کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔
پمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کو آنکھوں کے فالو اپ علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں انجکشن کی چوتھی خوراک دی گئی۔ طبی عمل سے قبل ان کی باقاعدہ رضامندی حاصل کی گئی جبکہ ماہرینِ چشم نے معائنہ کر کے انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ بعد ازاں انہیں مزید نگہداشت کی ہدایات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کا بھی آنکھوں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم کے مطابق ان کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اور پمز کے ماہرین شامل تھے جنہیں جیل کے طبی عملے کی معاونت بھی حاصل رہی۔







