عالمی خبریں

بھارت میں عجیب واقعہ، بھائی بہن کی میت کی باقیات لے کر بینک پہنچ گیا، عملے کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ مطالبے پر قبر کھودنے کا انکشاف

خلیج اردو
اڑیسہ میں ایک غیرمعمولی اور حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک شخص اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے اس کی میت کی باقیات لے کر بینک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک عملے نے اس شخص سے رقم نکلوانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا، جس پر وہ مبینہ طور پر اپنی بہن کی قبر کھود کر باقیات نکال لایا تاکہ وفات کا ثبوت پیش کر سکے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کا مؤقف تھا کہ اس کے پاس سرکاری دستاویز موجود نہیں، اس لیے اس نے عملی طور پر ثبوت فراہم کرنے کی کوشش کی۔

واقعے کے بعد مقامی سطح پر شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات نہ صرف قانونی پیچیدگیوں کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ سرکاری نظام تک رسائی میں عوام کو درپیش مشکلات کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button