خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان نیازی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت منظور کرلی، عدالت کا سابق وزیر اعظم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔
عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا، 9 جنوری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کو 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا بھی حکم دیا ، سائفر اور عدت میں نکاح کے کیسز اب بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں رکاوٹ ہیں۔