خلیج اردو
اوٹاوا: کنیڈا کی سرزمین پر سکھ رہنماء قتل کیس، کینیڈا نے سکھ رہنما ء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی۔
خبرایجنسی کے مطابق ، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس سے قبل شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےقتل نئی دہلی سے جوڑ دیا تھا۔
ملزمان کی شناخت کرن پریت سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن برار کےنام سے ہوئی ، تینوں مشتبہ افراد ہندوستانی شہری اور کینیڈا کے غیر مستقل رہائشی ہیں۔