خلیج اردو
نیویارک:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا، یہ وہ معاملات ہیں جن کا فیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔
امریکا پاکستانی حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، بشام حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگرد گروہوں سے متعلق درپیش مشترکہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔