خلیج اردو
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی سکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے،ہمیں کسی ہدایات کی ضرورت نہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان میں عدلیہ کا ایک آزادنہ اور شفاف نظام ہے، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے، بشام حملے میں افغانستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،غزہ میں اردن کے امدادی کارواں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا