پاکستانی خبریںسپورٹسعالمی خبریں

روٹھی قسمت نہیں مانی،پاکستان تاریخ نہ بدل سکا۔اذلان شاہ کپ میں جاپان فاتح

خلیج اردو
ایپوہ:پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شکست ہوگئی۔ جاپان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو ہرا دیا۔

 

مقررہ وقت میں میچ دو، دو سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد اور عبدالرحمان نے گول کئے۔فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا تو جاپان نے پاکستان کو چار ایک سے ہرایا۔

پورے ایونٹ میں پاکستان ناقابل شکست رہا۔ پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ۔جن میں سے تین میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو برابر رہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ برابر رہا ۔

یاد رہے کہ13 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم فائنل میں پہنچی، آخری بار 2011 میں پاکستان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ،پاکستان نے آخری بار 2003 میں اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button