خلیج اردو
پشاور:پاکستان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں میں آپ کو سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
،، گورنر نے کہا کہ اگر علی امین گورنر ہاؤس پر چڑھ دوڑنے کی ریہرسل کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عہدے پر ہوں، گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہتر ہو گا کہ علی امین احتیاط کریں، میں اسرار گنڈا پور نہیں،مجھے آپ جیسوں سے نمٹنا آتا ہے۔
یاد رہے کہ اسرار اللہ گنڈاپور کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا جن کو ایک خودکش دھماکے میں عیدالاضحی کے پہلے دن شہید کیا گیا تھا۔ سانحہ کے بعد اسرار گنڈاپور کے بھائی نے الزام لگایا تھا کہ ان کے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈاپور کا ہاتھ ہے۔