پاکستانی خبریں

گورنر صاحب خاموش ہو جائیں ورنہ آپ کی گاڑیوں کا تیل بند کردوں گا،علی امین گنڈاپور کی دھمکی

خلیج اردو
پشاور:پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبہ خیبرپختونخوا میں وزیرا علی اور گورنر کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیا ر کر گئی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر گورنر خاموش  نہ ہوئے تو گاڑیاں واپس لیکر پٹرول اور گرانٹ بند کر دوں گا۔

 

ڈ یرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے اسی لیے وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں اور اگر وہ باز نہیں آتے تو سیاسی گفتگو کا جواب ملے گا۔

 

مسٹر گنڈاپور نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ گورنر ہاؤس کو عجائب گھر ڈکلیئر کرکے آپ کو 2 کمروں کے گھر میں بھیج دوں۔ بولے کہ میں اگر کھڑا ہو گیا توآپ ڈی نوٹیفائی ہو جائیں گے۔

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں عوام سے ووٹ لے کر بھاری میں مینڈیٹ سے آیا ہوں جبکہ آپ کاغذ کے ایک ٹکڑے سے گورنر بنے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button