متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موٹاپے کے علاج کیلئے نئی اورل دوا منظور، صرف مخصوص مریضوں کیلئے سخت طبی نگرانی میں دستیاب ہوگی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے ایمریٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ نے موٹاپے کے علاج کیلئے نئی زبانی دوا Foundayo (orforglipron) کی منظوری دے دی ہے، جو روزانہ ایک بار استعمال ہونے والی کیپسول طرز کی دوا ہے۔ یہ فیصلہ موٹاپے کے عالمی علاج میں انجیکشن کے بجائے گولیوں کی طرف بڑھتے رجحان کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ دوا صرف مخصوص افراد کیلئے تجویز کی جائے گی جن کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) 30 یا اس سے زیادہ ہو، یا وہ افراد جن کا BMI 27 سے زیادہ ہو اور انہیں ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول یا نیند کی بیماری جیسی پیچیدگیاں ہوں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دوا صرف مکمل طبی معائنے اور اسپیشلسٹ کی نگرانی میں دی جائے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق اس علاج سے پہلے خون، جگر، گردے اور تھائیرائڈ کے ٹیسٹ ضروری ہوں گے جبکہ حاملہ خواتین، مخصوص کینسر یا ہارمونل بیماریوں کے مریض اس سے اجتناب کریں گے۔ دوا طویل المدتی ہو سکتی ہے اور اس کی شروعات ممکنہ طور پر مئی 2026 سے کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button