خلیج اردو
اسلام آباد:گوادر میں امن دشمنوں کاوار، سربندر میں فائرنگ سے 7افراد جاں بحق، نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر میں فائرنگ کی،کوارٹر میں سوئےہوئے 7افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد حجام کی دکان میں کام کرتے تھے،تعلق خانیوال سے ہے،وزیراعظم ،وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوادرمیں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت،کہا معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں،وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی