اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسان پیکج کی منظوری دے دی۔ کسانوں کی دیے جانے والے زرعی قرضوں کا حجم 1419 ارب سے بڑھا کر1802 ارب کردیا گیا۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں بھی کمی کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے نوجوانوں کیلئے یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی منظوری بھی دے دی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ کی کسان پیکج سمری منظور کرلی گئی۔ کسان پیکج کے تحت زرعی قرضوں کا حجم 1419 ارب روپے سے بڑھا کر 1802 ارب کردیا گیا۔ ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت کو13750 سے کم کرکے 11250 کردیا گیا۔ کسان پیکج کے تحت 3 لاکھ ٹیوب ویلوں کوسولرانرجی پرمنتقل کیا جائے گا۔
حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب جوان انٹرپرینورشپ پروگرام کا نام بھی بدل دیا۔ ای سی سی نے کامیاب جوان انٹرپرینورشپ پروگرام کا نام وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون رکھ دیا۔۔۔ جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے قرضے دیے جائیں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی سپیڈ ڈیزل پرپی ایس اوکے علاوہ تمام پرائیویٹ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو16.75 ڈالرفی بیرل پریمیئم کی اجازت بھی دے دی۔ کورونا ویکسینیشن اوردیگرامورکیلئے وزارت صحت کو2ارب 92 کروڑ80 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اورسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کو اراضی منتقلی کی اجازت بھی دے دی۔