خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے پیر کو اعلان کیا ہےکہ وہ 15 نومبر 2022 بروز منگل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک متحدہ عرب امارات کے مختلف امارات میں فیلڈ سیکیورٹی مشقوں کا انعقاد کرے گی۔
وزارت داخلہ نے عوام کو 12 گھنٹوں کی ان طویل مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ عوام کو نہیں سرگرمیوں کی تصاویر لینے کے خلاف مشورہ دیا گیا ہے۔ رہائشیوں کو پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جگہ سے دور رہیں جہاں مشقیں ہورہی ہوں۔
عوام کو اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو راستے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وزارت نے بتایا ہے کہ مشقوں کے ساتھ فوجی یونٹس اور ہیلی کاپٹروں کی نقل و حرکت بھی ہو سکتی ہے۔ ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز لینے سے گریز کریں اور مقامات سے دور رہیں۔
Source: Khaleej Times