متحدہ عرب امارات

پاکستان کی بدحال معیشت میں کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام : ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

خلیج اردو

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے پشاور ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دوبئی جانے والے مسافر سے 179100 سعودی ریال ٫ 6185 یو اے ایی درہم اور 1546 ڈالر برآمد کر لئے گئے۔

 

مسافر اظہارالحق نے کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرنسی کی مالیت 1 کروڑ 06 لاکھ روپے سے زاید بنتی ہے۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان حالیہ دنوں میں ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے شرائط پر مکمل عمل درآمد کر چکا ہے۔ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی انسداد سمیت کئی اہم حوالوں سے اصلاحات، قانون سازی نے یہ ممکن بنایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button