خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات نے جنوب مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے اثرات کو دیکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیادی پر ایک طیارہ افغانستان کے لیے روانہ کیا ہے جس میں 30 ٹن فوری خوراک کا سامان موجود ہے۔
یہ امداد یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی ایئر بریج چلانے کے لیے کی گئی ہدایات کے نفاذ کے لیے کیا گیا ہے۔
خلیفہ بن زاید النہیان فاؤنڈیشن اور امارات ریڈ کریسنٹ، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ مل کر ملک کی ویژنری قیادت کی
افغانستان میں بدھ کی صبح آنے والے ایک خطرناک زلزلے سے 1500 افراد ہلاک اور 2000 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔