خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام نے منگل کے روز کورونا وائرس کے 1,732 کیسز کی اطلاع دی ہے، ساتھ ہی 1,769 صحت یاب ہوئے ہیں اور کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
کل ایکٹو کیسز 17,347 ہیں۔
نئے کیسز 221,968 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے تشخیص کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات میں 5 جولائی کو کیسز کی کل تعداد 954,692، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 935,026 اور مرنے والوں کی تعداد اب 2,319 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک 171.1 ملین سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سنگاپور کی صدر نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کا کووڈ 19 ٹسٹ مثبت آیا ہے، لیکن کہا کہ اس کی علامات ہلکی تھیں کیونکہ انھیں ویکسین لگائی گئی تھی۔
حلیمہ یعقوب نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ "ابھی ہلکے فلو جیسی علامات کے ساتھ کووڈ 19 کا مثبت ٹسٹ آیا ہے۔”
"شکر ہے، میں نے ویکسین اور اسکی بوسٹر ڈوز لگائی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد صحت یاب ہو جاؤں گی مگر افسوس کہ اس ہفتے ہونے والے واقعات سے محروم رہی۔
سنگاپور کی صدارت بڑی حد تک ایک ایسی ذمہ دارای ہے، جس میں وزیر اعظم ملک کے معاملات چلاتے ہیں۔
شہر کی ریاست، جو ایک تجارت اور ہوا بازی کا مرکز ہے، نے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں اور کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد زیادہ تر وائرس سے متعلق پابندیاں ختم کر دیں اور اس کی زیادہ تر آبادی کو ویکسین دے دی گئی ہے، حالانکہ لوگوں کو اب بھی گھر کے اندر ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔
لیکن حال ہی میں کیسز میں اضافہ ہونے سے وزارت صحت نے پیر کو تقریباً 6,000 نئے انفیکشنز کی اطلاع دی ہے۔
صدر کے علاوہ، دو دیگر سینئر سرکاری عہدیداروں پارلیمانی اسپیکر تان چوان جن اور وزیر برائے ثقافت، کمیونٹی اور یوتھ ایڈون ٹونگ کا بھی کووڈ 19 کے لیے ٹسٹ مثبت آیا ۔
دریں اثنا، متحدہ عرب امارات میں حکام نے کچھ رہائشی عوامی مقامات پر کووڈ سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جانے مشاہدہ کیا ہے ۔ ایک میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معائنے سخت کیے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سال جنوری میں روزانہ 3000 سے زیادہ انفیکشن کیسز آنے کے بعد، اپریل میں کیسز300 نشان تک مستحکم کرنے سے پہلے 200 تک نیچے آ گئے ۔ . تاہم، پچھلے مہینے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور یہ ماہ جولائی میں بھی جاری ہے، پہلے چار دنوں میں روزانہ تقریباً 1,800 کیسز رپورٹ ہوئے۔
"ہم سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ہم صحت یابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں،‘‘ NCEMA کے ترجمان نے کہا۔
انہوں نے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ موسم گرما کی تعطیلات میں سفر کر رہے ہیں تو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
پچھلے مہینے، این سی ای ایم اے نے روشنی ڈالی تھی کہ کچھ رہائشی گھر کے اندر ماسک پہننے میں ناکام رہے تو ترجمان نے قاعدہ کی خلاف ورزی پر درہم 3,000 جرمانے کا انتباہ دیا۔