خلیج اردو
دبئی: ایسے میں جب عید قریب آتے ہی ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا حفاظتی قواعد کا اعلان کیا ہے۔
ان قواعد پر رہائشیوں کو اس ہفتے کے آخر میں عید الاضحی کے دوران عمل کرنا ہوگا۔
حکام کی جانب سے قربانی کا گوشت، تحائف اور کھانا پڑوسیوں میں تقسیم کرنے کی اجازت تو دی گئی ہے تاہم انہیں تقسیم کرنے سے پہلے صاف، جراثیم سے پاک بیگ یا بکس میں رکھنا ہوگا۔
رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید کے 72 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروا لیں تاکہ کمیونٹی کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
جانوروں کو ذبح کرنے سے متعلق رولز:
– جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے بغیر لائسنس کے مزدوروں کے ذریعے معاملہ کرنے پر پابندی ہے۔
– رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قربانی کے لیے ملک میں رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی اپلیکیشنز کا استعمال کریں۔
– حکام کی جانب سے مذبح خانوں کا معائنہ اور نگرانی کی جائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہاں کوئی رش نہیں ہے۔
کرونا وائرس سے متعلق وہ عام قواعد پر رہائشیوں کو عمل کرنا ہوگا:
– مصافحہ منع ہے۔
– رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ بچوں کو دی گئی عیدی منتقل کرنے کے لیے ایپلیکیشن یا ویب سائٹس استعمال کریں۔
– عبادت گزاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فیملیز تک تقریبات کو محدود رکھیں۔
– یقینی بنائیں کہ آپ ماسک پہنتے ہیں اور خاندان میں کسی کے گھر جانے کے دوران دوسروں سے محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
خاص طور پر جب بزرگوں یا رشتہ داروں کو دائمی بیماریاں لاحق ہوں۔
Source: Khaleej Times