متحدہ عرب امارات

بچوں سے کوتاہی برتنا قابل سزا جرم : پبلک پراسیکیوشن

خلیج اردو – ملک کے محکمہ استغاثہ نے واضح کیا ہے بچوں کو نظرانداز کرنے اور ان سے کوتاہی برتنے والے سرپرستوں کو قانون کے مطابق سزا بھگتنا ہوگی –

پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آج اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2016 کے وفاقی حکمنامہ نمبر 3 کی شقوں 35 اور 60 میں بچوں کے خقوق سے متعلق قانون وضع کیا گیا ہے جسے ” قانون ودیمۃ ” کہا جاتا ہے اور اس کے تحت کوئی بھی سرپرست اپنے بچوں کو نظرانداز ، بے گھر ، بغیرنگرانی کے چھوڑ جانے ، ان کی رہنمائی کرنے ، ان کے امور کو نمٹانے ، تعلیمی ادارے میں داخل کرانے اور بلاجواز ان کی تعلیم نظرانداز کرنے کا اقدام نہیں کرسکتا –

قانون کے مطابق سرپرست وہ فرد ہے جو کسی بچے کی نگہداشت ، دیکھ بھال اور تربیت کا ذمہ دار ہے ۔ پبلک پراسکیوشن کی طرف سے اس قانون کے بارے میں اعلان کا مقصد معاشرے کے ارکان میں قانونی کلچر کو فروغ دینا اور متعلقہ قاعدہ و قانون سے انہیں آگہی فراہم کرنا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button