متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن ، شہریوں کیلئے مفت پارکنگ کا اعلان کر دیا گیا

شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کیلئے مفت پارکنگ کا اعلان کیا ہے۔ پارکنگ یکم دسمبر سے 03 دسمبر تک مفت رہے گی۔

شارجہ بلدیہ کے مطابق اس میں سے کچھ علاقوں میں مفت پارکنگ نہیں ہوگی۔ دوبارہ سے فیس لینے کا عمل 04 دسمبر کو شروع ہوگا۔

یہ فیصلہ مختلف لوگوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ یہ بلدیہ کی خواہش بھی ہے جہاں وہ شہریوں کیلئے ہر ممکن سہولت دینے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔

اس حوالے سے لوگوں کی سہولیات کیلئے ان علاقوں میں سائن بورڈز لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں معلومات ملتی رہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ لوگوں کو پارکنگ کی سہولت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ خاص پر رہائشی اور سیاحتی علاقوں میں شہریوں اور سیاحوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button