متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیا آپ جانتے ہیں کہ اماراتی ملک کے پرائیویٹ سیکٹر میں کن اہم امور کو سر انجام دیتے ہیں؟ جانیے 29,000 سے زیادہ کلیدی پوزیشن پر کام کرنے والے اماراتیوں کے اہم کردار کے بارے میں

خلیج اردو
دبئی : وزیر انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن الاوار نے وفاقی نیشنل کونسل ایف این سی کو بتایا ہے کہ ملک میں پرائیویٹ سیکٹر اور وفاقی اداروں میں کلیدی پوزیشن پر ہیں۔

یہ کل 29,800 اہم پوزیشن پر کام کررہے ہیں۔

ایف این سی اجلاس کے دوران ڈاکٹر الاوار نے کہا کہ دوہزار بیس کے مقابلے میں پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والوں کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی جانب سے مزید پروگرام لانچ کئے جارہے ہیں جس سے نجی شعبوں میں ایمریٹائزیشن میں اضافہ ہوگا۔

ایف این سی کے رکن صابرین الیاماہی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے جواب دیا کہ ایمراتی کاڈرس مسابقتی کونسل نے ایک انیشیٹیو لیا ہے جس میں مختلف پروگرام کے ذریعے نجی سیکٹر جو دوام بخشا جارہا ہے اور شہریوں کو موٹیویٹ کیا جارہا ہے۔

ان پروگراموں میں حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ٹریننگ ، کولیفیکیشن اور ڈیویلپمنٹ آف نیشنل کاڈرس شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button