
خلیج اردو
یمن کے دارالحکومت صنعا میں گھر پر سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حوثی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے ٹی وی چینل المسیرہ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب نے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے عصر میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب سعودی فورسز نے اس سے قبل مغربی سعودی عرب کی جانب داغے گئے دو میزائلوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔







