
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کے گلوبل ویلیج نے اپنی سیلور جیوبلی ایڈیشن کے لیے پلان کیے گئے 25 عالمی ریکارڈز میں سے 23واں عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
دبئی گلوبل ویلیج نے دبئی کی جانب سے رمضان فوڈ کے 100 ملین میل تقسیم کرنے کی مہم کی سپورٹ کے لیے 2500 لالٹینوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک فن پارہ تشکیل دیا تھا، جس میں 100 ملین میل لکھا ہوا تھا۔
اس فن پارے کو بنانے کے لیے استعمال کی گئی لالٹینوں کو بعد میں گلوبل ویلیج آنے والے مہمانوں میں مفت تقسیم کر دیا گیا۔
اب گلوبل ویلیج 25 گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے حدف سے صرف 2 ریکارڈ پیچھے ہے۔
خیال رہے کہ 100 ملین میل مہم کا مقصد مشرق وسطی میں ضرورت مندوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ڈبے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان کے مہینے میں اپنا کھانا خود تیار کر سکیں۔
ریکارڈ قائم کرنے کے اس ایونٹ کے دوران مہمانوں کو اس مقصد کے لیے عطیہ کرنے کی ترغیب کے لیے پروموشنل میٹریل بھی آویزاں کیا گیا تھا۔
Source: Khaleej Times