
خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں جاری حالیہ کورونا بحران کے پیش نظر جہاں دنیا بھر سے بھارت کے لیے امداد بھیجی جا رہی ہے وہیں بھارت کے مالدار رہائشی بھی اس بحران سے نمٹنے کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔ بھارت فلم انڈسٹری کے مایا ناز اسٹار اجے دیوگن نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ مل کر شیو جی پارک میں کورونا کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی میڈیکل یونٹ تیار کرنے کے لیے بریمن ممبئی میونسیپل کارپوریشن کو مدد فراہم کی ہے۔
بلدیہ نے شیو جی پارک میں بھارت اسکاوٹس اینڈ گائیڈز ہال کو 20 بستروں پر مشتمل میڈیکل فسیلیٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس یونٹ میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن سپورٹ بھی انسٹال کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے اس مقصد میں مالی مدد فراہم کی ہے۔
اجے دیوگن کے علاوہ لو رجن، بونی کپور، انند پنڈت، اور بالی ووڈ کے دیگر کئی افراد نے میونسپل کے کے اکاوںٹ میں 1 کروڑ روپوں سے زیادہ کی رقم جمع کروائی ہے۔
Source: Gulf Today