
خلیج اردو
06 نومبر 2021
شارجہ : کچھ لمحات بیش بہا قیمتی خزانہ کی طرح ہوتے ہیں جو زماں و مکاں کی قید سے آزاد ہوتے ہیں اور ان کی اہمیت ہمیشہ سے رہتی ہے۔ جب ان لمحات کو برسوں بعد یاد کیا جاتا ہے تو نہ صرف یہ پرانے وقتوں میں لے جاکر سکون مہیا کرتے ہیں بلکہ خوشی اور دلجوئی کا باعث بنتے ہیں۔
بالکل ایسے ہی شارجہ کے حاکم اور سپریم کونسل کے رکن ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کو محسوس ہوا ہوگا جب انہوں نے آج سے 25 سال پہلے کے واقعے کو یاد کیا ہے جب انہیں فرسٹ کلاس زید ٹو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان سے حاصل کیا تھا۔
اس خوبصورت یاد کو ڈاکٹر سلطان القاسمی سنٹر نے پرجوش انداز میں منایا ہے۔ نومبر کے دوران پیس آف دی منتھ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر القاسمی مرکز نے ملک میں قومی دن کی تقریبات کے ساتھ مل کر شیخ سلطان کے اعزاز میں زید ٹو ایوارڈ کے فرسٹ کلاس آرڈر پر روشنی ڈالی۔
شارجہ کے حکمران شیخ سلطان کو 2 دسمبر 1996 کو مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان نے شیخ محمد بن سلطان القریشی کی موجودگی میں ایوارڈ سے نواز گیا تھا۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے تمام ایمریٹس کے حکمران موجود تھے۔
مرحومین حکمرانوں کو بھی تعریف اور سنہرے کلمات سے نوازا گیا تھا جو انہوں نے ملک کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر شیخ زید بن سلطان انہیان نے اپنے بھائیوں اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو بہترین القابات اور کلمات میں یاد کیا تھا۔
پیس آف منتھ ایک پراجکٹ ہے جو ڈاکٹر سلطان القاسمی کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ماہانہ بنیادوں پر شارجہ کے حکمرانوں میں سے ایک مخصوص حصے میں سے ایک کو اجاگر کرنا ہے۔
Source : Gulf Today