متحدہ عرب امارات

شور مچانے والی گاڑی چلانا یا انجن میں موڈیفیکیشن کرنا جرم ہے، خلاف ورزی پر 13,000 درہم جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
06 نومبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے ڈرائیوروں بالخصوص نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ شور مچانے والی گاڑیوں اور خطرناک ڈرائیونگ سے باز رہیں۔ لوگوں کی زندگیوں اور امن کو نقصان پہنچانے والی گاڑیاں چلانے سے باز رہیں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ شور مچانے والی گاڑیوں کی اطلاع 999 پر دیں اگر وہ اپنے اردگرد یا رہائشی علاقوں میں ایسے گاڑیاں دیکھتے ہیں۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ پولیس ایسی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔ اس حوالے سے قانون کے آرٹیکل 20 کا اطلاق ہوگا جہاں خلاف ورزی کرنے والے کو 2,000 درہم جرمانہ اور ڈرائیونگ بک میں بارہ سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

ٹریفک قوانین کا آرٹیکل 73 گاڑیوں میں غیر ضروری تبدیلیوں کے خلاف ہے جہاں خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں بارہ سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے جبکہ ان موڈیفیکیشنز پر گاڑی تیس دنوں کیلئے ضبط کی جائے گی جسے چھڑانے کیلئے دس ہزار درہم ادا کرنے ہوں گے۔ اس کیلئے کم از کم تین مہینوں میں گاڑی آزاد کرنی ہوگی۔

اگر آپ ادائیگی نہیں کرتے تو گاڑی کو عوامی بولی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button