
خلیج اردو
06 نومبر 2021
اسلام آباد : طالبان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں افغان سفارتخانے میں امور کا آغاز کر دیا۔
افغانستان میں طلوع نیوز کی خبر کے مطابق سفارت خانے نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں پیشہ ورانہ امور دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افغان مہاجرین، تاجروں، پاکستانی شہریوں اور پاکستان میں مقیم دیگر معزز غیر ملکی شہری جو پاکستان کے راستے افغانستان جانا چاہتے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کا سفارت خانہ اور پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں تمام جنرل قونصل خانے فعال ہو چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے کی طرح ان کی سرگرمیوںآپ ہفتے میں پانچ دن مذکورہ دفاتر میں جاکر اپنے کام انجام دے سکتے ہیں۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ یہ اقدام افغان مہاجرین کے موجودہ مشکلات کو حل کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو عملہ پہلے سے کام کیا کرتا تھا ، انہوں نے اپنے امور سر انجام دینا شروع کیے ہیں۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں مسائل ہیں۔
اس سے قبل میڈیا میں کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ افغانستان نے اپنا سفیر اسلام آباد بلالیا ہے۔ تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نیوز کانفرنس میں ان خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان نے کوئی سفیر پاکستان نہیں بھیجا۔
Source : Khaleej times