
خلیج اردو
06 نومبر 2021
شارجہ : ایک موٹرکار کے ڈرائیور کو حادثے کے بعد اٹھ گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک خاتون اور ایک بچے پر گاڑی چڑھانے کے بعد راہ فرار اختیار کی تھی۔
ایک فیس بک پوسٹ میں شارجہ پولیس جنرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ڈرائیور مبینہ طور پر ایک خاتون اور ایک بچے پر گاڑی چڑھاکر بھاگ گیا تھا۔
پولیس آپریشن روم کو الطوون اسٹریٹ پر حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد ٹریفک گاڑی وہاں پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا بچہ نامعلوم علاقے سے سڑک عبور کر رہے تھے کہ کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔
پولیس نے کہا کہ ٹریفک ٹریکنگ سسٹم اور سمارٹ کیمروں کی مدد سے پولیس نے ڈرائیور کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا۔ڈرائیور جائے حادثہ کے قریب ایک صحرا میں روپوش ہوگیا تھا۔
پولیس نے عوام پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور سڑکوں کو صرف پیدل چلنے والے کراسنگ پر ہی عبور کریں۔ مذکورہ پوسٹ میں فورس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اور سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی گئی کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں کیونکہ یہ جان لیوا حادثات کا سبب بنتی ہے۔
Source : Khaleej times