خلیج اردو: اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کرلے گئے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرکے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے ابوظہبی جارہا تھا۔
اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، کاروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
ادھر کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16کلو 800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس پرکار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔