متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں مکمل خودکار گاڑیوں کے لیے تجارتی آپریشنز کا آغاز

خلیج اردو
14 نومبر 2025
ابوظہبی میں مکمل ڈرائیور لیس گاڑیوں کے تجارتی آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں اس نوعیت کی پہلی پیش رفت ہے۔ یہ اقدام اسمارٹ اینڈ آٹونومس سسٹمز کونسل کی نگرانی میں اور کابینہ کے جنرل سیکرٹریٹ میں یو اے ای ریگولیشنز لیب کے تعاون سے کیا گیا۔

ابوظہبی میں لیول 4 خودکار گاڑیوں کے لیے پہلی دو آپریٹنگ پرمٹس WeRide اور AutoGo-K2 کو جاری کی گئی ہیں۔ یہ آغاز گاڑیوں کی حفاظت، عملی تیاری اور حقیقی ٹریفک میں کارکردگی، سینسر سسٹمز اور گاڑی کے ردعمل کے سخت ٹیسٹنگ کے بعد کیا گیا۔

آپریشنز کے دوران گاڑیوں کی نقل و حرکت جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حقیقی وقت میں مانیٹر کی جائے گی۔ یہ کامیابی ریگ لیب اور اعلیٰ ڈرائیونگ سسٹمز ٹیسٹنگ کی سپروائزری کمیٹی کے ساتھ تعاون کا نتیجہ ہے، جس کی سربراہی وزارت داخلہ کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button