خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں سیمنٹ کا بھاری بلاک گرنے سے زخمی ہونے والے وکرر کو 30 ہزار درہم بطور معاؤضہ ادا کر دیے گئے۔
ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے ایشیائی باشندے کی کنسٹریکشن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ورکرر کو اس حادثے کے نتیجے میں پہنچنے والے جسمانی نقصان کی بھرپائی کے لیے معاؤضہ ادا کرے۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق ورکر ڈیوٹی پر موجود تھا جب کنکریٹ کا بھاری بلاک اس پر گر گیا، جس کے نتیجے میں ورکر کے جسم کے نچلے حصے، بائیں ٹانگ اور ران پر شدید چوٹیں آئیں، اور ورکر کو مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش سے پتہ چلا کہ کمپنی نے ورک سائٹ پر حفاظتی اقدامات میں غفلت برتی تھی جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ مزید برآں، ابوظہبی کریمنل کورٹ اس سے پہلے بھی اس کمپنی کو حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ کر چکی تھی۔
تاہم، زخمی ہونے والے ورکر نے کمپنی خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے خود کو پہنچنے والے جسمانی اور اخلاقی نقصان کے بدلےمیں 80 ہزار درہم ہرجانے دعویٰ کر دیا۔
ورکر نے موقف اختیار کیا کہ حادثے میں اس کی بائیں ران پر آنے والی چوٹ کے باعث وہ صحیح طریقے سے چل نہیں پاتا۔ مزید برآں، میڈیکل رپورٹ سے بھی یہ ثابت ہوا کہ حادثے کے باعث ورکر کی ٹانگ 25 فیصد معذوری کا شکار ہوئی۔ جس کے باعث ورکر اپنی ڈیوٹی مکمل طور پر ادا کرنے سے قاصر ہے۔
تاہم، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کنسٹریکشن کمپنی کو حکم دیا کہ وہ ورکر کو 30 ہزار درہم معاؤضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمے پر اٹھنے والے اخراجات بھی ادا کرے گی۔
Source: Khaleej Times







