متحدہ عرب امارات

گرین سگنل نہ ملنے پر ابوظہبی اور شارجہ ائیر پورٹ پر 23 افراد واپس آنے کے بعد پھنس گئے

بھارتی نژاد افراد کوواپسی کے لئے گرین سگنل نہیں دیا گیا تھا

(خلیج اردو )ابوظہبی اور شارجہ ائیر پورٹ پر 23 افراد واپس آنے کے بعد پھنس گئے ۔بھارتی نژاد افراد کوواپسی کے لئے گرین سگنل نہیں دیا گیا تھا۔ ٹریولر ایجنٹ نے ٹکٹ کرا دی مگر ابو ظہبی اور شارجہ میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے سفری اجازت کی معلومات طلب کی تو مسافر ائیر پورٹ انتظامیہ کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئے جس پر انکو ائیر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

یاد رہے کہ ابوظہبی اور شارجہ آنے کے لئے اپرول ختم کردی گئی ہے مگر ایک نیا طریقہ متعارف کرا گیا ہے جس کے مطابق http://uaeentry.ica.gov.ae   پر آنے سے پہلے ویزہ کی معیاد معلوم کرنا ہوگی ۔ اس پر اندارج کرنے کے بعد میسج موصول ہوگا کہ آیا اپ کو آنے کی اجازت ہے یا آپ کو مزید انتظار کرنا ہوگا جس کے دوران آپ کو اجازت دی جائے گی کہ ٹیکٹ خرید لیں ۔

ابوظہبی اور شارجہ پہنچنے والے افراد کو میسج ملا تھا کہ آپ کو 60 دنوں میں اطلاع دی جائے گی جبکہ انہوں نے ٹیکٹ خرید لی اور متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جس کی وجہ سے انکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔

ٹریولر ایجنٹ کے مطابق ممکن ہے کہ آنے والے مسافر اپنے لئے واپسی کا بندوبست کرنگے کیونکہ ابھی انکے ویزے پر آنے کا اجازت نامہ نہیں نکلا۔

متاثرین نے کہا کہ انکو کمپنی نے اجازت دی ہے مگر ہم اس نئے سروس سے واقف نہیں تھے اور ہم سمجھے کہ ہر کسی کو آنے دیا جائیگا ۔

متعدد ائیر لائن نے بھی اعلامیہ جاری کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے کے لئے اپرول کی ضرورت نہیں اس لئے لوگ ٹیکٹ خرید رہے ہیں مگر ٹیکٹ خریدنے سے پہلے ویزہ کے بارے معلومات حاصل کرنا ضروری ہے کہ آپ کے ویزہ پر سگنل گرین ہے یا ریڈ ۔ اگر سگنل گرین ہے پھر ٹکٹ خریدنے میں کوئی خسارہ نہیں مگر اگر ریڈ ہے تو یاد رکھیں کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button