( خلیج اردو ) فجیرہ میں بیٹوں نے باپ کو اسکی بیوی سے علیحدہ کردیا عدالت نے دوبارہ اکٹھا کردیا۔معمر شخص نے شادی کی ہے جس پر بیٹوں نے اضافی خرچوں کا الزام لگا دیا اور کہا کہ ہمارے والد کی عمر 90 سال ہے اور اسکی بیوی اضافی خرچے کروا رہی ہے ۔ اس نے اپنے خاندان کو بھی منتعقل کر دیا ہے اور سارا خرچہ ہمارا والد برداشت کررہا ہے ۔
عدالت نے بیٹوں کو حکم جاری کیا کہ دونوں کی ازدواجی تعلقات قائم رہنے میں مداخلت سے پرہیز کریں اور ان کو کوئی حق نہیں کہ دونوں کو علیحدہ کریں ۔ بیٹوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے والد کی عمر زیادہ ہے اور وہ اپنے فیصلے اچھے سے نہیں کرپارہے۔ بیٹوں نے کہا ہمارا مطلب والد کو نقصان پہنچانا نہیں تھا اور ہم انکا دوسرے گھر میں خیال رکھ رہے تھے۔
عدالت نے بیٹوں کو حکم دیا کہ دونوں میاں بیوی کو ایک گھر میں رہنے دیں اور انکی زندگی میں مداخلت سے اجتناب کریں ۔
Source: Khaleej Times







