
(خلیج اردو ) دبئی پولیس کی کارکردگی کوملی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی 7 ایوارڈ اپنے نام کر لئے ہیں ۔بین القوامی چیف اسوسی ایشن ایوارڈز میں دبئی پولیس نے 7 کیٹگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دبئی پولیس کمانڈر این چیف لیفٹنٹ جنرل عبداللہ خلیفہ آل مری نے کہا ہے کہ 24 میں سے 7 ایوارڈ اپنے نام کرنا دبئی پولیس کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کی مثال دبئی پولیس کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔
دبئی پولیس دنیا میں پہلا پولیس ڈیپارٹمنٹ بن گیا ہے جس نے ایک سال میں 7 ایوارڈ ایک ساتھ حاصل کئے ہیں جو تمام ایوارڈز کا 2۔29 فیصد بنتا ہے ۔
لیفٹنٹ جنرل آل مری نے دبئی پولیس کی کامیابی کا سہرا دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے سر سجایا اور کہا کہ حکومت کی سپورٹ سے دبئی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ دبئی پولیس نے 160 ممالک کے پولیس سے مقابلے میں یہ انعامات حاصل کئے ہیں ۔
دبئی پولیس نے پہلا ایورڈ انسداد بین القوامی جرائم کی کیٹگری میں جیتا ہے ۔ دبئی نے سال 2020 میں آپریشن سٹالکر کی کامیابی کو یقینی بنایا جس میں ایک منشیات فروش گینگ گرفتار کیا گیا جس میں 365 کلو گرام منشیات پکڑی گئی جو 80 ملین ڈالر مالیت کی حامل تھی ۔
دبئی پولیس نے دوسرا ایوارڈ انسداد گاڑی چوری کی کیٹگری میں حاصل کیا جس میں دبئی پولیس نے سال میں 252 قیمتی گاڑیوں کی اسمگلنگ دوسرے ممالک ناکام بنائی جو تحویل میں لی جو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبضے میں تھی ۔دبئی پولیس نے ملک کے اندر 140 گاڑیاں پکڑی گئی جن کی مالیت 9۔42 ملین درہم ہے ۔ پولیس نے 326 افراد کی نشاندہی کی اور 283 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
تیسرا ایورڈ بین القوامی ادارے کے لئے ویکٹم سروس میں حاصل کیا جس میں دبئی پولیس نے انسانوں کی اسمگلنگ ناکام بنانے میں نمایا کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دبئی نے اگلا ایوارڈ فارنزک سائنس میں حاصل کیا جس میں دبئی نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کی ہے جس سے مجرم کے چلنے سے اسکی شناخت ممکن ہوگئی ہے ۔
دبئی پولیس نے لا انویسمنٹ ریسرچ کی کیٹگری میں بھی ایوارڈ حاصل کیا ۔ دبئی پولیس نے ان لائن گیم متعارف کرائی ہے جس میں ڈیجیٹل وارداتوں سے خبرداری ممکن ہوگئی ہے ۔
دبئی پولیس نے ہائی وے سیفٹی میں بھی ایوارڈ حاصل کیا ہے جس میں دبئی پولیس نے ہائی وے پر سیفٹی اقدامات اٹھائے ہیں انکو دنیا بھر میں بہترین قرار دیا ہے ۔
دبئی پولیس کمانڈر این چیف کے اسسٹنٹ میجر جنرل محمد سیف ظافرین نے کہا روڈ سیفٹی کو یقینی بناتے ہوئے زیرو اموات کو یقینی بنانا ہے ۔
Source: Gulf News