خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے دبئی ایئرپورٹ کےایک کلینر کو ایک لڑکی کو باتھ روم میں بند کرنے اور غیر مناسب طریقے سے اسے چھونے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے مدعاعلیہ کو جیل کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 31 سالہ سری لنکن خاتون اپنے 8 سالہ بیٹی کے ساتھ گزشتہ سال نومبر میں بیرون ملک جارہی تھی۔
8 سالہ متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ "جہاز پر سوار ہونے سے پہلے میری بیٹی باتھ روم میں گئی۔ چونکہ میں سامان کے پاس کھڑی تھی اس لیے اس کے ساتھ باتھ روم نہیں جاسکی۔ تاہم جب وہ پانچ منٹ بعد واپس آئی تو وہ ڈری ہوئی تھی اور اس نے مجھے بتایا کہ کسی نے اس کے جسم کو چھوا ہے اور اس نے کلینر کی طرف اشارہ کیا”۔
ماں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس اہلکار نے میری بیٹی کو پرسکون کیا اور اس سے واقعہ کے متعلق پوچھا۔ جس پر میری بیٹی نے بتایا کہ ” کلینر نے میں مجھے معزوروں کے باتھ میں جانے کو کہا اور پھر باتھ روم اندر سے لاک کر دیا اور اسکے جسم کو چھوا”۔
تفتیش سے پتہ چلا کہ 23 سالہ نیپالی مدعاعلیہ لڑکی کے چلانے پر خوف زدہ ہوگیا اور باتھ روم سے نکل گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس مقام پر چار کلینرز کی شناخت کی جس میں سے ایک نے پولیس کے بتایا کہ اس نے مدعاعلیہ کو باتھ سے باہر جاتے اور پھر ایک لڑکی کو روتے ہوئے باہر آتے دیکھا تھا۔ تاہم تفتیش کے دورن مدعاعلیہ نے اقبال جرم کر لیا۔
جس کے بعد بئی پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر لڑکی کو اغوا کرنے، جنسی زیادتی نشنانہ بنانے اور باتھ میں لاک کرنےکے الزام عائد کیےتھے۔ تاہم عدالت کے فیصلے کے خلاف 15 دنوں میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
Source: Gulf News





