خلیج اردو آن لائن:
گزشتہ روز وزٹ ویزوں کی کچھ شرائط نامکمل ہونے کی وجہ دبئی ایئر پورٹ پر 200 کے قریب پاکستانی پھنس گئے تھے۔ تاہم پاکستانی قونصل خانے کے ایک سینئر اہلکار کی جانب سے جمعرات کی روز بتایا گیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر وزٹ ویزے کی شرائط نامکمل ہونے کی وجہ سے پھنس جانے والے 169 مسافروں کو ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ "ایئر پورٹ پر پھنس جانے والے افراد میں سے 169 کو بدھ کے روز سے ملک واپس بھیجا جا چکا ہے۔ جیسے جسیے جہازوں میں سیٹیں مل رہی ہیں ہم پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس بھیج رہے ہیں”۔
خیال رہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد بدھ کے روز سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں، اور ایسا حکام کی جانب سے تمام سیاحتی اور وزٹ ویزوں کے حامل افراد کے ملک میں داخل ہونے کے لیے 2 ہزار درہم کیش دیکھانا اور ہوٹل بکنگ دیکھانا لازم قرار دینے کے بعد ہوا ہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے، فلائی دبئی، ایمریٹس، اور ایئر بیلو سے وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر دبئی پہنچے والے تقریبا 545 پاکستانیوں کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ کم سے کم 2 ہزار درہم کیش نہ ہونے، ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور واپسی ٹکٹ نہ ہونے یا دبئی کے علاوہ دیگر امارات کے وزٹ یا سیاحتی ویزے بتائی جا رہی ہے۔
تاہم متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی قونصل خانے کی مدد سے کم سے کم شرائط پوری کرنے والے کچھ پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
Source: Khaleej Times






