متحدہ عرب امارات

دبئی: چرس رکھنے کے الزام میں ایشیائی انجینئر گرفتار

 

دبئی میں 25 سالہ ایشین انجینئر کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2.27 گرام چرس رکھنے کے الزام میں اسے فوجداری عدالت کے حوالے کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ فروری 2020 کا ہے جب محکمہ انسداد منشیات کو مدعا علیہ کے منشیات کے استعمال کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئی تھیں اور اسی کے مطابق تحقیقات کی گئیں تو پولیس کو معلوم ہوا کہ مدعا علیہ کے پاس منشیات اور نفسیاتی گولیاں ہیں۔

پولیس نے کامبابی ابوہیل میں اس کے ٹھکانے کا پتہ چلایا اور اس گرفتارکرنے کے لیے ایک ٹٰیم تشکیل دے دی۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا اور اسے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔ تاہم، گرفتاری کے بعد مدعاعلیہ نے خاموش رہنا پسند کیا۔  ۔

انسداد منشیات کی ٹیم نے اس کے قبضے سے چرس کے چار ٹکڑے برآمد کیے جن کا وزن 2.27 گرام تھا ، جو 3 پلاسٹک رولس کے اندر چھپائے گئے تھے۔

جس کے بعد مدعا علیہ کا منشیات کا ٹیسٹ کروایا گیا جو منفی نکلا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف تو کر لیا تاہم اس نے چرس رکھنے کے پیچھے کی وجوہات پولیس کو نہیں بتائیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button