(خلیج اردو) متحدہ عرب امارات مسلسل تیسری مرتبہ سالانہ خودکار گاڑیوں کے لئے کئے جانے والے سروے میں ٹاپ ٹین ممالک میں اہ رہا ہے ۔
متحدہ عرب امارات نے اس سال آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے جو پچھلے سال دسواں تھا ۔
آٹونمس ویکل ریڈینس انڈکس کے مطابق خود کار گاڑیاں چلانے کے لئے تیاریوں کے حساب سے تیس ممالک رجسٹرڈ ہوئے جن میں متحدہ عرب امارات کی اٹھوئی پوزیشن ہے ۔
خودکار گاڑیوں کو استعمال میں لانے کے حوالے سے ممالک کی تیاریوں کے حساب سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کون سا ملک بغیر ڈرائیور کی گاڑیاں چلانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے ۔
بغیر ڈرائیور گاڑی چلانے کے تیاریوں کے حساب سے متحدہ عرب امارات نے برطانیہ ڈینمارک کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ ہالینڈ ناروے امریکہ فنلینڈ سویڈن اور ساوتھ کوریا اس میں متحدہ عرب امارات سے آگے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات نے ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر موبائل ڈیٹا کی رفتار حکومت کی مجموعی تیاری کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں تیز رفتاری سے ترقی کی ہے جس کی وجہ سے بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے کے لئے انتظامات میں متحدہ عرب امارات کی پوزیشن مستحکم ہورہی ہے ۔
Source: Khaleej Times







