خلیج اردو آن لائن: جھگڑا کرنے والے دونوں بھارتی شہری تھے۔ جھگڑا شراب نوشی کے دوران موبائل گم ہوجانے پر ہوا۔
تصیلات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں دبئی میں کام کرنے والے بھارتی شہری کی اپنے ہم وطن دوست کے ساتھ جگھڑے دوران موت واقع ہوگئی۔ عینی شاہد کے مطابق دونوں دوست کچھ دوسرے دوستوں کے ساتھ پارکنگ میں کھڑی پک اپ گاڑی کے پیچھے بیٹھے شراب نوشی کر رہے تھے جب ایک موبائل کے گم ہوجانے کے بعد دونوں میں جگھڑا ہوا۔ جگھڑے کے دوران 33 سالہ بھارتی شہری نے مقتول کو زمین پر گرایا اور اس کی چھاتی پر لات ماری۔ عینی شاہد کے مطابق اس کے بعد ملزم سمیت ہم سب مقتول کو چھوڑ کر وہاں سے چلا گے۔
جس کے بعد پک اپ کے مالک نے مقتول کی لاش دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق عینی شاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کرنے والے عینی شاہید نے پولیس کو بتایا کہ وہ شراب کے نشے میں تھا۔ ملزم نے مرنے والے زمین پر گرا کر اس کی چھاتی پر چڑھ گیا۔ لیکن اسے یہ نہیں پتہ کہ اس شخص کی موت اسی وجہ سے ہوئی ہے۔
تاہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق اس نے مرنے والے کو بدکلامی کرنے اور اس کی بے عزتی کرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد وہ اس جگہ سے چلا گیا اور اسے علم نہیں کہ وہ شخص مر گیا تھا یا نہیں۔
تاہم دبئی پراسیکیوشن نے مدعی پر تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے جو بعد میں موت کا سبب بنا۔ تفصیلی فیصلہ 27 جولائی کو متوقع ہے۔
Source : Gulf News







