متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بچے کی پیدائش، دماغ کا کچھ حصہ کھوپڑی سے باہر

خلیج اردو
06 اکتوبر 2020
شارجہ: شارجہ میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دماغ کا کچھ حصہ کھوپڑی سے باہر ہے۔ ڈاکڑوں نے محنت کے بعد کامیاب سرجری سے بچے کو بچایا۔

ڈاکٹروں کے مطابق 5 ہزار میں سے ایک بچہ اس حالت میں پیدا ہوتا ہے اور اسے اوسیپیٹل انسیفیلوسیل کہا جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی انکشاف اس وقت ہوا جب ایک ماں نے الزہرہ اسپتال میں معمول کا چیک اپ کرایا۔

ڈاکٹروں نے والدہ کو بچے کی غیر معمولی صورت حال سے اگاہ کیا۔ چونکہ اس سے قبل ماں کے تین بچوں کی پیدائش اس اسپتال میں ہوئی تھی جس کی وجہ سے خاندان کو اسپتال پر بھروسہ تھا۔

اسی لیے اسپتال کی ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم نے غیر معمولی انتظامات کرکے سی سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کرائی۔ ڈاکٹر شمع نواز جس نے اس آپریشن کو ممکن بنایا، کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ان کی زندگی میں دوسرا تجربہ ہے وہ اپنے کیریئر میں اس سے قبل ایک بار ایسا آپریشن کر چکے ہیں۔

بچے کی سرجری دو مرحلوں میں کرائی گئی۔ جس کیلئے نیورو سپیشلسٹ ڈاکٹر بوبی جوش کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی۔ دوسرے مرحلے کے آپریشن میں اٹھویں دن بچے کے دماغ اور معدے کو ایک ٹیوب سے منسلک کیا گیا۔ اس عمل کے دوران بچے کو زیادہ مقدار میں نشہ دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جوش کے مطابق یہ انتہائی پیچیدہ آُریشن تھا۔ بچے کے دماغ کا بیرونی حصہ بہت ماہرانہ طریقے سے اندر ڈالا گیا۔ اس کے بعد دماغ کی ساخت کو دوبارہ سے جوڑنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔ اس نازک مرحلے کیلئے بچے کو نشہ دینے بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ ڈاکٹر حزیم داجی اور ڈاکٹر ایمان حسن کی ٹیم نے اسے ممکن بنایا۔

بچے کو بیسویں دن ڈسچارج کیا گیا۔ اس وقت وہ بالکل صحت مند تھا۔ اس موقع پر بچے کے ولدین کی حالت دیدنی تھی وہ انتہائی خوش تھے ۔ ان کو آپریشن کے دوران سارے مرحلے بسے دور رکھا گیا تاکہ کسی بھی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ نہ ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button