خلیج اردو – العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی مسافر جب دبئی کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچے تو سکیورٹی حکام نے انھیں سفید پھول پیش کیے اور انھیں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیے مخصوص قطار استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تا کہ ان کی آمد اور باہر نکلنے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل ہو سکے۔
سوشل میڈیا پربعض صارفین اماراتی افسروں کی لبنانی مسافروں کو پھول پیش کرتے وقت کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور متحدہ عرب امارات کے لبنان کے ساتھ اس اظہار یک جہتی کو سراہا ہے۔







