متحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کو ‘اس کے ساتھ دوبارہ رہنے پر مجبور کرنے’ کے لئے اغوا کرلیا

خاتون نے دعوی کیا کہ انہیں اس کے سابق بوائے فرینڈ اور دو دیگر مردوں نے زبردستی ٹیکسی کے اندر گھیر لیا

 

خلیج اردو –    سماعت کے دوران عدالت کو بتایاگیا کہ شخص نے اپنے پانچ دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ ​​گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا تاکہ وہ اسے دوبارہ اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس ایشیائی شخص نے  پانچ ہم وطنوں کو اس خاتون کو اغوا کرنے اور اس فلیٹ میں لے جانے کے لئے اکسایا تھا

میڈیا رپورٹس  کے مطابق   نگلہ دیشی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ شخص سے ان  کی دوستی اپنے ملک میں ہوئی تھی  لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہیں تو ان سے علحیدگی اختیار کی تھی

ایک 45 سالہ ایشیائی تاجر نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ  "میں اپنی بیوی کے ساتھ چل رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ ایک عورت کو ٹیکسی میں کھینچا جارہا ہے۔ وہ اپنا بیگ اور موبائل فون پیچھے چھوڑ گئی  تو میں نے  پولیس کو فون پر اس بابت مطلع کیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ افراد کو اس دن جس ٹیکسی میں سفر کیا تھا اس کے نمبر پلیٹ کے ذریعے ان کا پتہ لگائیں

کیس کی اگلی سماعت  6 ستمبر کو ہوگی

کیس میں نامزد تمام ملزمان پولیس کے تحویل میں رہینگے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button