![](/wp-content/uploads/2022/05/KK-SGb-1-2-780x470.jpg)
خلیج اردو: بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری، جنہوں نے 1989 کی بلاک بسٹر فلم ‘میں نے پیار کیا’ میں سلمان خان کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا، کو اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا اعزاز سے نوازا گیا۔
وہ ورون دھون، رنویر سنگھ، سنجے دت، موہن لال، اور پرتھویراج جیسے ہندوستانی ستاروں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہوگِئی ہیں جنہوں نے اس خطے میں اپنا 10 سالہ طویل اجازت نامہ بھی حاصل کیا ہے۔
بھاگیہ شری نے کہا، ’’گولڈن ویزا حاصل کرنے پر مجھے بہت فخر ہے اور میں حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ اعزاز حاصل کرنے کے قابل سمجھا۔‘‘ ایک واَئرل تصویر میں بھاگیہ شری کنز جیولز کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل دھانک کے ساتھ نظر آ رہی ہیں
اداکارہ، کے بچوں اونتیکا اور ابھیمانیو داسانی نے حال ہی میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے، انہوں نے بھی دبئی میں اپنی زندگی گزارنے کی تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی ہیں
بھاگیہ شری پہلی بالی ووڈ اسٹار نہیں ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ماضی میں، بالی ووڈ اور جنوبی ہندوستان کے کئی ستارے اپنا متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے حصول کے لیے دبئی جاچکے ہیں-