سفری شرائط اور طریقہ کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (MOFAIC) ، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (ICA) ، اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (NCEMA) کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 23 جون سے متحدہ عرب امارات کے مخصوص شہریوں اور رہائشیوں کو مخصوص مقامات پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ مخصوص مقامات کے ساتھ ساتھ اعلان کیا جاۓ گا کہ کن کن لوگوں کو سفر کی اجازت دی جاۓ گی۔
اعتبارا من 23 يونيو الجاري .. #الإمارات تعلن السماح للمواطنين و المقيمين بالسفر إلى وجهات محددة وفق اشتراطات و إجراءات سيتم الإعلان عنها لاحقا#uae
— UAEGov (@uaegov) June 15, 2020
مزید برآں ، متحدہ عرب امارات کوویڈ 19 کے وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے تمام مناسب احتیاطی اور روک تھام کے اقدامات کے مطابق سفر میں سہولت فراہم کرے گا۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کے مسافروں کے لئے رہنما خطوط اور طریقہ کار کا بھی اعلان کی جاۓ گا اور مسافروں کو بیرون ملک قیام کے دوران اور متحدہ عرب امارت میں واپس اتے ہوئے ہدایت کی پابندی کرنی ہوگی .
مشترکہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اعلان اس وقت موجود روک تھام کے کامیاب اقدامات اور حالیہ مثبت پیشرفتوں کے بعد ، حکام کی طرف سے مکمل جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







