
خلیج اردو – متحدہ عرب امارات میں جولائی کے اواخر تک کل جاری کاروباری لائسنسز کی تعداد 6 لاکھ 65 ہزار 246 ہوگئی جوکہ دسمبر 2019 تک جاری 6 لاکھ 52 ہزار 885 لائسنسز سے 9ء1 فیصد زائد ہے
قومی معاشی رجسٹرار ، وفاقی سطح کا پلیٹ فارم ہے جوکہ وزارت معیشت کے زیر انتظام حکومتی ترقی اقدامات کا حصہ ہے ۔ یہ عرب امارات کو دانش و ذہانت پر مبنی معیشت والا ملک بنانے کی خاطر کیا گیا تاکہ کاروباری لائسنسز سے متعلق درست ، جامع اور فوری ڈیٹا میسر آسکے – قومی معاشی رجسٹرار کے مطابق ملک میں جاری کل کاروباری لائسنسز میں سے 81 فیصد دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ میں واقع کاروبار کے ہیں ۔ ملک کے کل ایسے لائسنسز میں دبئی کا حصہ 46 فیصد ، ابوظہبی کا 23 اور شارجہ کا 14 فیصد ہے – سب سے زیادہ لائسنسز کا اجراء لمیٹڈ لائبلٹی کمپنیز کی مد میں ہوا جو کہ 40 فیصد ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر انفرادی کمپنیز کے لائسنسز کی تعداد 33 فیصد ہے
Source , Emirates News Agency