متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : انسانی سمگلنگ کی کوشش کے دوران ایک بچے سمیت چار افراد کی ہلاکت ، کنیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے سخت کارروائی کے پختہ عزم کا اظہار

خلیج اردو
اوٹاوا : کنیڈا انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ جو افراد امریکی بارڈر پر سمگل ہورہے ہیں، ان میں سے ایک ایسی ہی کوشش کے دوران ایک بچے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ایک بھارتی خاندان تھا۔

امریکی حکام نے ایک امریکی شخص کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک آدمی ، بیوی ، جوان اور بچہ اس دوران ہلاک ہوئے تھے۔

ان چار ہلاک شدگان کی شناخت بھارتیوں کے طور پر ہوئی تھی۔ یہ اس بڑی تعداد میں لوگوں میں سے تھے جو امریکی بارڈر پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

جسٹس ٹروڈو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ یہ ایک ہولناک واقعہ ہے جو بہت افسوسناک ہے کہ ایک خاندان کو اس طرح مرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کا شکار بنایا گیا۔جو لوگ بہتر زندگی جینے کی خواہش رکھتے ہیں ، ایسے لوگوں کو اس انجام سے دوچار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ وجوہات ہیں جس کے باعث ہم لوگوں کو غیر قانونی یا غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایسا کرنے میں بڑے خطرات ہیں۔

وزیر اعظم ٹروڈو نے بتایا کہ کینیڈا انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور ناقابل قبول خطرات مول لینے والے لوگوں کی مدد کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ معمول سے ہٹ کر تھا کیونکہ ماضی میں لوگ امریکہ سے کنیڈا آنے کیلئے کوششیں کرتے آئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button