متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سرد موسم : مختلف اماراتوں میں درجہ حرارت میں انتہائی کمی ، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں آج سرد دن ہوگا۔ اگر آپ باہر نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایسا مت کیجئے کہ آپ گرم کپڑے اوڑھنا بھول جائیں۔

قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم کے مطابق آج موسم قدرے ٹھنڈا رہے گا اور دن کے اوقات میں رات زیادہ ٹھنڈی ہوگی جہاں آسمان پر بادل بھی ہوں گے۔

ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سولہ اور اکیس درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگا۔

ملک میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو راس الخیمہ کے جبل جیس کے علاقے میں تھا۔ یہ صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے ساحل سمندر پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جبکہ ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بحیرہ عرب میں پانی کا بہاؤ غیر ہموار ہوگا اور پانی کی لہروں کی لمبائی 7 – 9 / 10 فٹ تک ہوگی۔

یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہلکے سے درمیانے درجہ کی تیز ہوائیں چلیں گی جو کچھ اوقات میں پینتس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچیں گی۔

یہ امکان ہے کہ رات کو خنکی ہوگی جبکہ اتوار کی صبح کچھ اندرونی علاقوں میں دھند اور کہر بنے گا جس سے متوازی حدنگاہ متائثر ہوگی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button