متحدہ عرب امارات

دبئی،شیخ راشد روڈ پر کار میں آگ بھڑک اٹھی

آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 

تفصیلات کے مطابق دبئی کے شیخ راشد روڈ پر سوموار کی صبح کار میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اسے فورا قابو کر لیا گیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے کیے گئے ٹوئیٹ کے مطابق گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے سے ٹریفک جام  ہوگیا۔ گاڑی میں آگ شیخ راشد روڈ پر اینوک پیٹرول پمپ کی مخالف سمت میں المستقبل سڑیٹ کی جانب لگی۔

صبح 11 بج کے 53 منٹ پر حادثے کی اطلاع ملنے پر دبئی کے سول ڈیفنس کا عملا  محض 3 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور محض 2 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔

تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button