متحدہ عرب امارات

دوبئی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں مرد پر فرد جرم عائد

سری لنکن باشندہ واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کو دوبئی پولیس نے گرفتار کیا

(خلیج اردو ) دوبئی عدالت نے نیوزی لینڈ کی 53 سالہ خاتون کو ہراساں کرنے پر 41 سالہ سری لنکن باشندے پر فرد جرم عائد کردیا ۔

ملزم کنسرٹ میں خاتون کے پیچھے کھڑا رہا اور اس نے چپکے رہنے کی کوشش کی ۔

خاتون کے مطابق اس نے جگہ بھی بدلی مگر مرد اس کے پیچھے چلاتا گیا ۔ خاتون نے دوبئی پولیس کو شکایت کی جس ہر عمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔

پولیس کو واقعے کی ایک ویڈیو فوتیج بھی ملی ہے جس میں مرد کو خاتون کے پیچھے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کر کے کاروائی 6 اگست تک ملتوی کردی ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button